
اسلام اباد کی ضلعی انتظامیہ نے ٹیکس جمع کرنے کے سابقہ ادوار کے تمام ریکارڈ زتوڑ دئیے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بول نیوز نے ٹیکس کلیکشن کی تمام دستاویزات حاصل کر لی ہیں ۔
دستاویزات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نےجولائی 2019 تک ٹیکس کی مد میں 189.3 کروڑ جمع کر کے نیا ریکارڈ بنا لیا ۔ جبکہ سال 2017میں 55.6 کروڑ اور سال 2018 میں 66.9 کروڑ روپے ہی جمع ہو پائے تھے۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس سال جمع کیا گیا ٹیکس تین گناہ زیادہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ نےیہ رقم رجسٹریشن فیس،روڈ ٹیکس، ایکسائز ڈیوٹی،پراپرٹی ڈیلرز فیس ،ہوٹل ٹیکس اور دیگر ذرائع سے جمع کی۔
یہ اعداد و شمار ملک کی معاشی ترقی صورتحال میں بہتری کی نشاہندہی کررہے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News