پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مندی سے ملک سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج شدید مندی کے سبب 5 سال کی کم ترین سطح پر آگیا ہے ، مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔
جس کے بعد 100 انڈیکس 29 ہزار 800 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا جو اسٹاک مارکیٹ کی 5 سال کی کم ترین سطح ہے۔ اس طرح مارکیٹ 30 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آ گئی۔
یاد رہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز بھی بڑی مندی دیکھی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو 120 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا۔
دوسری جانب صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے فی تولہ سونا 550 روپے اضافے کے بعد 86 ہزار 800 روپے کا ہوگیاہے جبکہ دس گرام سونا 472 روپے بڑھ ہر74 ہزار 417روپے کا ہوگیاہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر اضافے سے 1500 ڈالر کی سطح پر آگیاہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
