
پاکستان کی ایوی ایشن صنعت کے لیے برطانوی حکام کی جانب سے ایک اچھی خبر ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی حکام نے برٹش ایئرویز کو کراچی سے پروازوں کے لیے گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خبر ایوی ایشن ڈویژن کو برطانوی ٹرانسپورٹ حکام کی رپورٹ موصول ہوئی ہے جبکہ کراچی سے جلد برٹش ایئرویز کی پروازیں چلنا شروع ہوجائینگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی حکام نے حال ہی میں کراچی ایئرپورٹ کا دورہ کیا تھا اور برٹش ایئرویز کی جانب سے اسلام آباد کے بعد کراچی ایئرپورٹ سے بھی پروازیں چلانے میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ کی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز نے پاکستانی دارالحکومت اور لندن کے درمیان براہِ راست پروازوں کو 10 سال کے طویل وقفے کے بعد دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا بعد ازاں بیرونی ائیرلائن آتا نے 6 جنوری کو ایک خط کے ذریعے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ اپنے A320 اور MD-83 جہازوں کی پروازوں کے ذریعے سے مسافروں کو لانے اور لے جانے کے لیے اپنی سروس شروع کرنا چاہتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News