Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف بی آر کا نان فائلرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

Now Reading:

ایف بی آر کا نان فائلرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع
fbr notices

فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر)  کی جانب سے ریجنل ٹیکس آفس کے نان فائلرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2100 بڑے کمرشل اور انڈسٹریل گیس اور بجلی کے کنکشنز رکھنے والے نان فائلرز کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں جبکہ لیسکو اور سوئی گیس کو ڈیٹا کی بنیاد پر نوٹسز ارسال کیے گئے۔

لاہور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں 942 بھٹہ مالکان کو بھی نوٹسز بھجوا دئیے گئے ہیں۔

چیف کمشنر آر ٹو او ٹو سعدیہ صدف گیلانی نے کہا کہ ریجنل ٹیکس آفس ٹو نے 8212 چوبیس سو سی سی گاڑیوں کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے جبکہ 102 ودہولڈنگ ایجنٹس کے ساتھ ٹیکس ریٹس اور فائلنگ طریقہ کار پر 14 ورکشاپس کا انعقاد بھی کردیا گیا ہے۔

سعدیہ صدف گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ نئی رجسٹریشن اور ٹیکس فائلرز کی تعداد میں اضافہ اولین ترجیح ہے، مالی سال 2019-20 کے اہداف کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Advertisement

یاد رہے کہ اس سے قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 3950 غیر رجسٹرڈ افراد کو نوٹسز جاری کئے گئے تھے اور بتایا گیا تھا کہ ایف بی آر نے بی ٹی زون کے 3 سال کا ریکارڈ اکٹھا کر کے 3950 افراد کو نوٹسز بھجوائے۔

 ایف بی آر نے مہنگی پراپرٹی خریدنے والے غیر رجسٹرد افراد، انشورنس کیلئے بھاری رقوم کی ادائیگی کرنے والے غیر رجسٹرڈ شہریوں، ہزار سی سی سے بڑی گاڑی رکھنے والے نان فائلرز اور نان فائلر پراپرٹی مالکان کو بھی نوٹسز جاری کئے تھے جبکہ ایمنسٹی سکیم سے استفادہ نہ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع
پاکستان کی مینوفیکچرنگ میں شاندار اضافہ، 37 ماہ کی بلند ترین سطح پر ترقی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر