
کراچی کے مقامی ہوٹل میں کیا لکی موٹرز کی جانب سے اسپورٹیج کار تقریب رونمائی منعقد ہوئی، تقریب میں سی سی او کیا لکی موٹرز آصف رضوی، س او او آر ایچ کیو یاسر شبسوغ، سی او محمد فیصل سمیت کمپنی کے اعلی عہدیداران نے شرکت کی۔
اس موقع پر کمپنی کے سی سی او آصف رضوی نے بتایا کہاسپورٹیج پاکستان کی فورویل ڈرائیو کار ہے، جس کے چاروں وہیل ایک ساتھ حرکت کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروں کی پیداوار اور فروخت کے بہترین مواقع ہیں تاہم حکومت کو آٹو سیکٹر کے لئے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے مکمل خاتمے اور اضافی کسٹم ڈیوٹی سمیت دیگر ٹیکسسز میں کمی کی ضرورت ہے۔
انھوں نے بتایا کہ کیا لکی موٹرز کے پلانٹ پر 175 ملین ڈالرز کی لاگت آئی ہے۔ جبکہ پلانٹ کی پیداواری استعداد 50 ہزاریونٹ سالانہ ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ کارکی تعارفی قیمت 49 اور 54 لاکھ روپے ہے، جبکہ کار میں ایئر بیگ، پش اسٹورٹ بٹن، پارکنگ سینسرز، سمیت دیگر خصوصیات موجود ہیں۔
ہمارے پلانٹ کے پاس 50ہزار گاڑیاں سالانہ بنانے کی صلاحیت ہے، کی یا موٹرز نے17 کروڑ 50لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ لاگت سے اپنا پلانٹ لگایا ہے، اب صارفین کو مختلف اور معیاری گاڑیاں چلانے کا موقع ملیگا، پہلے لوگوں کے پاس چوائس نہیں تھی اب نئی کمپنیوں کے اشتراک سے صارفین کی مشکل آسان ہوگی، پہلے موجودہ کمپنیاں 6 ماہ بعد صارفین کو گاڑیاں فراہم کرتی تھی۔
ہم اس ماحول کو تبدیل کریں گے 2016 میں آٹو میکر پالیسی حکومت پاکستان نے جاری کی، مقامی سطح پر تیار ہونے والی گاڑیوں کی قیمت موجودہ گاڑیوں کی نسبت سستی ہونگی، بورڈ آف انوسٹمنٹ وفاقی حکومت سمیت تمام اسٹیک ہولڈر کی مدد سے آج ہم یہ کام کرنے میں کامیاب ہوئے ڈالرکی قیمت میں اضافے سے کار فنانسنگ کا شعبہ متاثر ہوا، پاکستان کے پاس صلاحیت ہے کہ ہم 5لاکھ گاڑیاں بناسکتے ہیں لیکن ہم ڈھائی لاکھ گاڑیاں بنارہے ہیں اسکی شرح میں مسلسل کمی آرہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News