
بجلی صارفین کی جیبوں سے مزید 63ارب 40 کروڑ نکلوانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نیشنل الکٹرانک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں سابقہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں وصولی کی درخواست دائر کر دی ہے۔
نیپرا کو دی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہےکہ سابقہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 63ارب40 کروڑ روپے دلوائے جائیں۔
نیپرا ترجمان کا کہنا ہے کہ درخواست گزشتہ مالی سال کی دو سہ ماہیوں اور سالانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔ دو سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 30ارب 26کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔
آئیسکو،لیسکو اور فیسکو کی جانب سے سالانہ ایڈجسٹمنٹ میں 33ارب 14کروڑ روپے وصولی کی درخواست کی گئی ہے۔
نیپرا ترجمان کے مطابق سابقہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں وصولیوں بارے میں درخواست کی سماعت25 ستمبر کو ہوگی۔
واضح رہے کہ نیپرا اس سے پہلے بھی 190 ارب روپے ایڈجسٹمنٹس میں وصولی کی اجازت دے چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News