
پاکستان اسٹیٹ ائل (پی ایس او) کے اقدامات سے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن( پی آئی اے) کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
پی ایس او کی جانب سے پی آئی اے کو تیل کی سپلائی بند کردی گئی ہےجس کے بعد قومی ائیرلائن کی لاہور، مدینہ اور دبئی کی پروازوں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔
گزشتہ تین روز سے پی آئی اے کی ملکی اور غیر ملکی پروازوں پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ گزشتہ روز فوری طور پر ادائیگی کے بعد فیول سپلائی بحال ہوئی تھی لیکن ایک بار پھر سپلائی بند ہوجانے کی وجہ سےفلایٹ اپریشن شدید متاثر ہو رہا ہے۔
پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ہفتہ، اتوار اور پھر عاشورہ کی چھٹیوں کے باعث بینک بند تھے، ادائیگی ممکن نہیں تھی۔ پی ایس او بلا وجہ ادائیگی کا بہانہ بناکر قومی ایئرلائن کو نقصان پہنچا رہاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News