
پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں 1400 روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔کمی کے بعد فی تولہ سونا 86 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔
عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سونا 1488 ڈالرز کی سطح پرآگیا، عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے بعد مقامی سطح پر بھی سونا سستا ہوا اور فی تولہ سونا 1400 روپے کمی کے بعد 86 ھزار 500 روپے جبکہ دس گرام سونا 1200 روپے کمی سے 74 ہزار 160 روپے کا ہوگیا۔
سونے کے کاروبار سے وابستہ تاجروں کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آج سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی تھی ۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے کمی کے بعد 75 ہزار 360 روپے ہوگئی تھی۔
سونے کی طرح ا ڈالر کی قیمت میں بھی 10 پیسے کی کمی دیکھی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News