Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی آئل تنصیبات پر حملہ، پاکستان میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

Now Reading:

سعودی آئل تنصیبات پر حملہ، پاکستان میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر ہونے والے ڈرون حملوں کے باعث پاکستان میں بھی تیل کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر ہونے والے ڈرون حملوں کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا کا اثر پاکستان پر بھی پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے سے 8 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  مزید 10 روپے سے 12 روپے فی لیٹراضافےکا امکان  ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تیل کی قیمتوں کے فارمولے کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر عوام  پر نومبر میں پڑے گا تاہم حکومت ٹیکسوں کی شرح میں کمی کرکے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا کم سے کم بوجھ صارفین پر ڈالے گی ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں تیل کی دو تنصیبات پر حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کے نرخ مزید بڑھنے کا امکان بھی موجود ہے۔ خام تیل کے بینچ مارک میں 19.5 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ؛ فی تولہ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
پاکستانی بحری تاریخ کا اہم سنگ میل، سب سے بڑا کنٹینر جہاز ہچیسن پورٹ پر لنگر انداز
چین پر اضافی امریکی ٹیرف ، عالمی منڈیوں میں شدید مندی کا رجحان
بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر