
چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی اردو ویب سائٹ کا افتتاح کردیا ہے۔
اس موقع پر ممبر فیٹ مصطفی سجاد حسن اور چیف فیٹ تہمینہ عامر نے چیئرمین ایف بی آرشبر زیدی کو اردو ویب سائٹ کی بریفنگ دی۔
بریفنگ میں ممبر ایڈمن نوشین جاوید امجد، ممبر آئی آر آپریشنز سیما شکیل ممبر کسٹمز آپریشنزجواد اویس آغا اور سپیشل اسسٹنٹ چیئرمین ایف بی آر زبیر بلال سمیت سینئر افسران نے شرکت کی۔
شبر زیدی کا کہنا تھا کہ اردو ویب ساٰئٹ ٹیکس گزاروں کو آن لائن انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، کسٹمز اور ایف بی آر معلومات سے متعلقہ معلومات اور خدمات فراہم کرے گی۔
چیئرمین ایف بی آر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اردو ویب سائیٹ پر انکم ٹیکس ، سیلز ٹیکس اور کسٹمز سے متعلقہ دیگر معلومات کا ذخیرہ موجود ہے، اردو ویب سائیٹ کے اجراء سے ٹیکس گزار نہ صرف اپنی شکایات کا اندراج کروا سکتے ہیں
شبر زیدی نے کہا کہ ویب سائٹ پرتمام ٹیکس قوانین، ایس آر اوز اور سرکولرز بھی اردو زبان میں دستیاب ہیں، شہری اپنے سوالات کے جوابات بھی قومی زبان میں حاصل کر سکتے ہیں۔
چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے مزید کہا کہ اردو ویب سائیٹ کا بٹن fbr.gov.pk پرموجود ہے جس سے اردو ویب سایئٹ کھولی جا سکتی ہےجبکہ urdu.fbr.gov.pk پر لاگ ان ہونے سے براہ راست بھی اردو ویب سائیٹ پر جایا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News