Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی سمیت متعددشہروں میں دودھ اضافی قیمت میں فروخت

Now Reading:

کراچی سمیت متعددشہروں میں دودھ اضافی قیمت میں فروخت
milk price

شہرقائدمیں دودھ کمشنرکراچی کےمقررکردہ نرخ 94روپےکےبجائے110روپےفی لیٹرفروخت کیاجارہاہے۔

تفصیلات کے مطابق بول نیوزکی ٹیم دودھ فروشوں کے پاس پہنچی جہاں ٹیم سےبات کرتے ہوئےایک دودھ فروش کاکہناتھاکہ کمشنرکراچی دودھ کی منڈیوں پرچھاپےنہیں مارتےجہاں سےدودھ 100روپےفی لیٹربیچا جارہا ہے۔

 دکاندار کاکہناتھاکہ 100 روپےدودھ خریدکر94 روپےکیسےبیچ سکتےہیں، میرا 8ہزارروپےکاجرمانہ کیا گیا ہے،کمشنرکراچی کی ٹیم آتی ہےاورجرمانہ کرکےچلی جاتی ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ میں بھی دکانداروں کاکہناہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ دودھ کی قیمت میں اضافے نےعوام کی چیخیں نکال دیں۔

بول نیوز کی ٹیم سےبات کرتے ہوئےایک دوکاندارنے کہا کہ دودھ فی کلو110روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

دودھ کی قیمت میں اضافے پرشہریوں کی جانب سےبھی ردعمل سامنےآیا۔ شہریوں کوکہناتھا کہ کھانے پینےکی اشیاءغریب کی پہنچ سے دورہوتی جارہی ہے۔

پشاورمیں دودھ کی سب سے زیادہ قیمت 120 روپےفی کلومیں فروخت کیاجارہاہے۔ گزشتہ دو سالوں میں دودھ کی قیمت میں 20 سے 30 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔دودھ کی قیمت بڑھنے سے دہی بھی مہنگا بکنے لگا۔

کوئٹہ کےشہریوں کادودھ کی قیمت میں اضافے پرکہناتھاکہ شہرکےاکثر مقامات پرخالص دودھ دستیاب نہیں اورملاوٹ زدہ دودھ بھی 80 سے 100 روپے فی کلو بیچاجارہاہے۔ دودھ فروشوں کاکہناہے کہ گائے اور چارے کی قیمتوں میں اضافہ دودھ مہنگا ہونے کی وجہ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزسندھ ہائی کورٹ میں دودھ فروشوں کی جانب سےمن مانی قیمت وصولی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں عدالت کی جانب سےدودھ کی قیمت فی لیٹر 94روپےیقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عدالت نےکمشنرکراچی کوزائد قیمت وصول کرنےوالوں کےخلاف کارروائی کاحکم بھی دے دیا جس پرڈپٹی ڈائیریکٹرپلاننگ کمشنرکاکہناتھاکہ کراچی میں دودھ کی قیمت 94روپےفی لیٹرمقرر ہے۔

کمرہ عدالت میں جسٹس محمدعلی نے ریمارکس دیتے ہوئےکہاکہ صرف باتیں کرنے سے کیا ہوتا ہے، آپ عمل درآمد کیوں نہیں کراتے؟ دودھ فروش من مانی قیمتوں پردودھ فروخت کررہےہیں۔

Advertisement

ڈپٹی ڈائریکٹر کمشنرکاکہناتھا کہ ہم چھاپےمارتےہیں، جرمانہ بھی عائد کررہےہیں۔

عدالت کاکہناتھاکہ کمشنر کراچی کیا کررہے ہیں دودھ 94 روپے فی لیٹر کیوں نہیں ملتا ؟بعد ازاں عدالت نے کمشنر کراچی سے 12 نومبر کو جامع رپورٹ طلب کرلی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی مینوفیکچرنگ میں شاندار اضافہ، 37 ماہ کی بلند ترین سطح پر ترقی
ایف بی آر کا بڑا اقدام؛ ٹیکس چوری کرنے والے جیولرز کا ڈیٹا جمع، نوٹسز جاری
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر