بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری

نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 59 پیسے اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔
قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکڑک کے سوا تمام بجلی صارفین پر ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News