حکومت اور تاجروں کا معاہدہ ملکی معیشت کےلئے بہتری کی خبر ہے، مشیر خزانہ

مشیر خزانہ ڈاکڑ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت اور تاجروں کا معاہدہ ملکی معیشت کےلئے بہتری کی خبر ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حکومت اور تاجروں کے معاہدے سے ٹیکس محصولات میں اضافہ ہوگا۔
مشیر خزانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس معاہدہ سے ملنے والے محصولات ملکی ترقی اور عوام کی فلاح پر خرچ ہونگے۔
مشیر خزانہ ڈاکڑ عبدالحفیظ شیخ کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں معیشت کا پہیہ چلے گاجو تاجروں اور حکومت دونوں کےلئے سود مند ہوگا۔
یاد رہے کہ حکومت اورتاجروں کے درمیان سیلزٹیکس کےنفاذاورشناختی کارڈ کی شرط پر مذاکرات کامیاب ہوگئے۔
آل پاکستان انجمن تاجران کےصدراجمل بلوچ کی جانب سے حکومت اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کی تصدیق کردی گئی۔
آل پاکستان انجمن تاجران کےصدر کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ کی شرط پرخریدو فروخت پر کارروائی 31 جنوری تک مؤخر کردی گئی ہے۔
صدراجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ 10 کروڑ تک ٹرن اوور پرڈیرھ فیصد کے بجائےاعشاریہ 5 فیصد ٹرن اوور ٹیکس ہوگا جب کہ 10 دس کروڑ روپے تک کی ٹرن اوور والا ٹریڈر ودہولڈنگ ایجنٹ نہیں بنے گا۔
اجمل بلوچ کا یہ بھی کہنا تھا کہ تاجروں کی ریجنل اورمرکزی سطح پرکمیٹیاں بنائی جائیں گی،جیولرزایسوسی ایشنز سے مل کر ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، آڑھتیوں کی تجدید لائسنس فیس پر ودہولڈنگ ٹیکس کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔
آل پاکستان انجمن تاجران کےصدراجمل بلوچ کا مزید کہنا تھاکہ ٹریڈرزکےمسائل کےفوری حل کیلئےاسلام آبادایف بی آرمیں ڈیسک قائم ہوگاجب کہ نئےٹریڈرزکی رجسٹریشن اورانکم ٹیکس ریٹرن کےلئےاردومیں فارم ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News