توانائی کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے، عمر ایوب

وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب نے کہا ہے کہ پاکستان کا توانائی کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمرایوب نے ترکی کے سفیر احسان مصطفی ٰیرداکل سے ملاقات کی۔
پاور ڈویژن کی جانب سے ملاقات سے متعلق جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور توانائی کے شعبے پر بات چیت ہوئی جبکہ ترک صدرکے دورہ پاکستان کے دوران توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیےخصوصی شعبوں کی نشاندہی پر بھی اتفاق ہوا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نئی قابل تجدید توانائی پالیسی منظوری کے عمل میں ہے، منظوری کے بعد نئی قابل تجدید توانائی پالیسی توانائی سیکٹر سرمایہ کار ی کے فروغ کا باعث بنے گی۔
وفاقی وزیرنے ترکش کمپنیوں کو پاکستان کے پاورسیکٹرمیں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں۔
ترک سفیرنے پاکستان میں کام کرنے والی ترکش کمپنیوں کی سپورٹ پر وفاقی وزیرکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ترکی کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیےتیار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News