
مہنگائی سےستائی ہوئی عوام پر حکومت کی جانب سے ایک اوربم گرادیاگیا ۔فائن آٹےکی 50 کلوکی بوری پر ’’سو‘‘ روپے کااضافہ لگادیاگیا ہے ۔ فائن آٹے کی فی کلو قیمت میں پانچ روپے کااضافہ کردیاگیا ہے ۔عوام کو 10کلوکاتھیلا اب چھ سو روپےمیں ملے گا ۔
حکومت نے فائن آٹے کی 50 کلو کی بوری پر سو روپے کا فائن لگادیاہے ۔ اب یہ بوری 2525 روپے ہوگئی
دوسری جانب چکی کے آٹا کھانےوالوں کو حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پیس دیاہے ۔چکی کے آٹے کی قیمت میں بھی فی کلو پانچ روپے کااضافہ کردیاہے ۔جس کے بعد عوام کو 10کلو چکی کےآٹے کاتھیلا 600روپےکاملےگا۔۔
کوئٹہ میں بھی میدہ 85 کلو کی بوری میں 100 روپے اضافہ کے ساتھ 2410 کاہوگیاہے۔ جبکہ 50 کلوآٹے کی فی بوری میں300 روپےکااضافہ ہواہے ۔ اضافےکےبعد 50 کلوآٹےکی فی بوری 2400 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔
خیبر پختونخوا میں بھی آٹےکی قیمت میں اضافہ ہوگیاہے، 85 کلو فائن آٹے کی بوری کی قیمت صرف 2 دنوں میں 500 روپے بڑھ گئی۔
پشاور کی آٹا مارکیٹ میں صرف 2 دنوں میں فائن آٹا اور معدہ کی 4 ہزار روپےمیں فروخت ہونےوالی 85 کلو کی بوری اب 4 ہزار 500 روپے میں فروخت ہونے لگی۔
آٹا ڈیلرزکاکہناہےکہ حکومت نےافغانستان سپلائی کی اجازت دینےسےمہنگائی کاایک اورطوفان برپاہوگا۔
حکومت کی جانب سے صرف ایک ہفتہ قبل ہی افغانستان کو آٹےکی سپلائی کی اجازات دی گئی ہے،اگر یہ ہی صورت حال برقرار رہی تو غریب آدمی دو وقت کی روٹی کو بھی ترسے گا، پشاور کے عوام نے بھی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔
افغانستان کودیگرممالک سےبھی آٹےکی سپلائی کی جاتی ہےتاہم پاکستان سےبرآمدہونےوالا آٹاناصرف کوالٹی میں بہترہوتاہے بلکہ قیمت میں بھی سستاپڑتاہے۔ آٹےکی قیمت میں مسلسل اضافے سےجہاں ایک طرف بحران کاخدشہ ہےوہیں روٹی کی قیمت میں بھی ایک بارپھراضافےکاامکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News