
پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے نے کہا ہے کہ دبئی ایکسپو 2020 دنیا کی بڑی تقریبات میں سے ایک ہو گی جس میں پاکستان پویلین پاکستانیوں کی دلچسپی کا مرکز رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے میں عالمی دبئی ایکسپو 2020 کے حوالے سے ایک کاؤنٹ ڈاؤن تقریب کا انعقاد کیا گیا-
تقریب میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سفیروں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں موجود لاکھوں پاکستانیوں کو دنیا کے ایک بڑے ایونٹ دبئی ایکسپو 2020 کا شدت سے انتظار ہے۔
انہوں نے کہا کہ دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین قائم کیا جاے گا جس سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔
تقریب میں دبئی ایکسپو کے حوالے سے تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی جس میں شرکاء نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News