Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کی طرف سے ٹیکس اصلاحات کے نتائج برآمد ہورہے ہیں، مشیر خزانہ

Now Reading:

حکومت کی طرف سے ٹیکس اصلاحات کے نتائج برآمد ہورہے ہیں، مشیر خزانہ
بے روزگاری

مشیر خزانہ ڈاکڑ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے تجارت اور ٹیکس اصلاحات کے نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکڑ عبدالحفیظ شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کے استحکام کےلئے اٹھائے گئے اقدامات کا ثمر حاصل ہونا شروع ہوگیا ہے۔

مشیر خزانہ ڈاکڑ عبدالحفیظ شیخ نے مزید کہا کہ گزشتہ مالی سال میں اٹھائے گئے اقدامات ملک کو پائیدار استحکام و ترقی کی طرف لیکر جارہے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز انجمن تاجران اور سوتر منڈی کے تاجروں کے ایف بی آر کے ساتھ مزاکرات نا کام ہونے کے بعد تاجروں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ایف بی آر ہماری بات نہیں سن رہا، نہ ہمارا مؤقف سمجھ رہا ہے، ایف بی آر کو کاروباری طبقے کو سہولتیں دینا ہوں گی۔

تاجر رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ 28 اور 29 اکتوبر کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی، جب کہ 15 اکتوبر سے ایک گھنٹے کی ٹوکن ہڑتال کی جائے گی۔

Advertisement

یاد رہے کہ اسلام آباد میں تاجر تنظیموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا تھا کہ تاجر برادری کی طر ف سے ایف بی آر کو دی گئی ڈیڈ لائن گزرنے میں 72 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں ، حکو مت اور ایف بی آر معیشت دشمن پالیسیوں کو زبر دستی کارو باری طبقے پر نافذ کر نے سے گریز کر ے اور اگر تاجروں کے چارٹر آف ڈیمانڈ اور مطالبات منظور نہ کیے گئے تو ملک گیر شٹر ڈاون کی تاریخوں کا اعلان کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر