Advertisement
Advertisement
Advertisement

حفیظ شیخ کی امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایاکاری کی دعوت

Now Reading:

حفیظ شیخ کی امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایاکاری کی دعوت
Hafeez-Sheikh

وزیر اعظم کے مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت تسلسل اور کامیابی سے استحکام کی جانب گامزن ہے اور معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں جن سے امریکی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے اس امر کا اظہار یو ایس پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے پاکستانی وفد کے اعزاز میں واشنگٹن میں منعقدہ راؤنڈ ٹیبل ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے پاکستان میں کاروباری آسانیاں پیدا کرنے کی حکومتی کاوشوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور امریکی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں اپنی سرمایہ کا حجم بڑھانے کی دعوت دی۔

راؤنڈ ٹیبل میں ایس اینڈ پی گلوبل،پیپسی کو، موٹرولا سلوشنز انک، سٹی، گوگل، ایکسن موبل اور دیگر ملٹی نیشنل کمپنیوں کے عہدہ دار موجود تھے۔

علاوہ ازیں ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ اور ان کے ہمراہ پاکستانی وفد نے ایشین ڈویلپمنٹ بنک (اے آئی آئی بی) کے صدر جِن لی کون سے بھی ملاقات کی اور پاکستان میں ایشین ڈویلپمنٹ بنک کی پورٹ فولیو سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ معیشت کے ان شعبوں پر بات کی جن میں بنک کی جانب سے سرمایہ کاری کے امکانات موجود ہیں۔

Advertisement

صدر جِن لی کون نے پاکستانی کی معاشی تعمیر و ترقی کے ایجنڈا کی تکمیل کے لیے ایشین ڈویلپمنٹ بنک کی مکمل حمایت اور تعاون کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان کے ترجیحی ترقیاتی شعبوں میں بنک کی جانب سے مالی امداد بڑھانے کی پیشکش کی۔ صدر جِن لی کون نے کہا انفرا سٹرکچر کی تعمیر و ترقی میں سرمایہ کاری کے مجموعی نشو ونما اور ترقی پر دیرپا مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر عبد الحفیظ نے صدر جِن لی کون کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کر لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر