Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا چائنا کے ساتھ مشترکہ ٹریڈنگ کا معاہدہ

Now Reading:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا چائنا کے ساتھ مشترکہ ٹریڈنگ کا معاہدہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے برادر ملک چائنا کے ساتھ مشترکہ ٹریڈنگ کا معاہدہ کرلیا۔

سی سی او پاکستان اسٹاک مارکیٹ سلیمان مہدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 72 سالہ تاریخ میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے چائنا کے ساتھ مشترکہ ٹریڈنگ کا معاہدہ کرلیا ہے۔

سلیمان مہدی نے بتایا کہ یہ ٹریڈنگ پلیٹ فارم اپنے پارٹنر سینجن اسٹاک مارکیٹ سے لیا جارہا ہےکیونکہ دیگر ممالک کی نسبت ان کی شرائط بہتر اور آسان ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ لمبے عرصے کی ٹریڈنگ کے لئے ہر پانچ سال بعد لائسنس کی تجدید ضروری نہیں ہے۔

سلیمان مہدی نے بتایا  کہ معاہدےکا مجموعی حجم 28 لاکھ 50 ہزار ڈالرز پر مشتمل ہے جس کی ادائیگی آسان شرائط پر پانچ سال میں کی جائے گی ۔

Advertisement

سی سی او پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے کہا کہ سینجن دنیا کی تیسری بڑی اسٹاک مارکیٹ ہےجہاں ایک دن میں 40 لاکھ سودے ہوتے ہیں جبکہ ایک سیکنڈ میں دو ہزار سودے بک کئے جاتے ہیں۔

ایک سوال پر سلیمان مہدی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاہدے کے لئے چیئرمین اور سی ایس او کا عہدوں پر ہونا ضروری نہیں ،امید ہے نئے سی ایس او کی تقررری اگلے ماہ ہوجائے گی۔

انہوں  نے بتایا کہ چائنا کے سرمایہ کاروں کو ہماری ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے لئے چینی حکومت سے پہلے اجازت لینا ہوتی ہے ۔

سی سی او پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے کہا کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے پاس سرویلنس سسٹم نہیں ہے ،لوکل سسٹم پر ٹریڈنگ ہوتی ہے۔

سلیمان مہدی نے کہا کہ اس سے قبل ہماری 3 لاکھ سے زیادہ اسٹاک مارکیٹ آرڈرز کی صلاحیت ممکن نہیں تھی تاہم اس سسٹم سے یہ استعداد بہت زیادہ بڑھ جائے گی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر