ملک جلد ہی معاشی استحکام حاصل کرلے گا، عبدالحفیظ شیخ

مشیر خزانہ ڈاکڑ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ملک بہت جلد معاشی استحکام حاصل کرلے گا۔
مشیر خزانہ ڈاکڑ عبدالحفیظ شیخ نے اینکر پرسنز سے ملاقات کی جس میں انہوں نے اینکرز نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نان ٹیکس ریونیو کے اہداف حاصل کرنے کےلئے کوشش کررہی ہے جبکہ حکومت محصولات میں اضافہ اور اخراجات میں کمی کریگی اور اخراجات میں جوکمی کی گئی ہے اسکوترقیاتی پروگرام میں خرچ کیا جائیگا۔
مشیر خزانہ نے اینکرز پرسنز کے معاشی، اقتصادی ، ایکسٹرنل اکاونٹس، مہنگائی، ایکسپورٹس ، سرمایہ کاری، زراعت ، اسٹیٹ بینک کی خودمختاری اور عوام کی حالت بہتر بنانے سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی دئئے۔
انکا کہنا تھا کہ حکومت اخراجات میں بچت ہونیوالی رقوم کو ملک میں تخفیف غربت پر ختم کیا جائیگا جبکہ ملکی معاشی اداروں کو مضبوط کیا جارہا ہےتاکہ بہتر معاشی نتائج حاصل کئے جاسکیں۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک، ایف بی آر اور ایس ای سی پی کو مزید خودمختاری دی گئی ہے اور ان اداروں کو زیادہ خود مختار بنانے کا مقصد انہیں آزادانہ کام کا موقع فراہم کرنا ہے کیونکہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے جاری کھاتوں کا خسارہ 63.1فیصد کم ہوگیا ہے اور پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 33.5فیصد کم ہوا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ملکی ایکسپورٹس 3.8فیصد بڑھی ہیں، دوسری جانب بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا تھا کہ پاور سیکڑ کا گردشی قرضہ دسمبر 2020تک ختم کردیا جائیگا اور ئی ایم ایف ٹیم کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی تسلی بخش رپورٹ دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News