ورلڈبینک کاپاکستان کی بجٹ سپورٹ سےمتعلق امدادبحال کرنےکافیصلہ

وفاقی وزیربرائےمعاشی امور حماد اظہرکی جانب سےکہاگیاہےکہ ورلڈ بینک نے پاکستان کی بجٹ سپورٹ سےمتعلق امداد بحال کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی معیشت میں استحکام کودیکھتےہوئےورلڈبینک نےاہم فیصلہ لیا۔
ورلڈ بینک اورایشیائی ترقیاتی بینک نے دو سال قبل معاشی عدم استحکام کے باعث امداد معطل کی تھی۔
The World Bank has restored Budgetary Support to Pakistan on account of strengthening of economic stability. Both ADB and WB had suspended budgetary support to Pakistan during 2017 due to rising macroeconomic imbalances that had arisen in the economy at that time.
Advertisement— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) November 22, 2019
گزشتہ ماہ ورلڈ بینک کے سربراہ نے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ سے ملاقات کی جس کےدوران پاکستان کی معیشت بہتر بنانے کے لیے مکمل معاونت کا اعادہ کیاگیا۔جس میں منیجنگ ڈائریکٹر عالمی بینک ایکسل وان ٹراٹسن برگ نے کہا کہ پاکستان کوورلڈ بینک کے دستیاب وسائل کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔
واضح رہےکہ رواں سال اگست کے مہینے میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں برآمدات کے فروغ اور تجارتی فضا بہتر بنانے کےلیے 50 کروڑ ڈالر کے قرضے کی منظوری دی تھی۔
اے ڈی پی نے اپنے اعلامیے میں کہا تھا کہ قرض کے ذریعے کاروبار آسان بنانے اور برآمدات بڑھانے کے لیے مدد فراہم کی گئی ہے، اس کے ذریعے پاکستان کا تجارتی خسارہ کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News