Advertisement
Advertisement
Advertisement

جاپان اور ڈنمارک کا پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کا فیصلہ

Now Reading:

جاپان اور ڈنمارک کا پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کا فیصلہ
سرمایہ کاری

دوست ملک چین کے بعد جاپان اور ڈنمارک نے بھی پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

سرمایہ کاری بورڈ  کے حکام  کے مطابق پاکستان کے توانائی کے شعبے میں 120سے 130ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔

چین کی پاکستان کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بعد اب جاپان اور ڈنمارک نے بھی توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق سی پیک منصوبہ کو ملک کی خوشحالی کا اہم مظہر ثابت کرنے کے لئے  جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور نئی مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ چین تقریباً ساری عالمی منڈی میں ریئر میٹل انڈسٹری کو سنبھالے ہوئے ہے اور افریقہ سے اِن دھاتوں کو درآمد بھی کرتا ہے۔

پاکستان چین کی اس درآمد میں سی پیک کے ذریعے روٹ مہیا کر کے برآمدات میں خاطر خواہ اضافے کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ رواں ماہ  پاکستان کی سنٹرل پاور پرچیزنگ  ایجنسی نےعالمی  ثالثی عدالت  لندن میں چینی کمپنی   کے خلاف کیس جیت لیا  تھا۔

 پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا  تھا کہ عدالت نے چینی کمپنی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو غلط قرار دے کر فیصلہ پاکستانی ایجنسی کے حق میں دے دیا۔

چینی کمپنی زونرجی کی ذیلی  کمپنیوں نے سی پی پی اے کے ساتھ جون 2015 میں انرجی پرچیز معاہدے کیے  تھے جبکہ مقررہ وقت پر بجلی فراہم  نہ کرنے پر سی پی پی اے نے ان کمپنیوں کو جرمانے   عائد کیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی مینوفیکچرنگ میں شاندار اضافہ، 37 ماہ کی بلند ترین سطح پر ترقی
ایف بی آر کا بڑا اقدام؛ ٹیکس چوری کرنے والے جیولرز کا ڈیٹا جمع، نوٹسز جاری
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر