
ملک بھرمیں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کمی ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونا 200 روپے کمی سے 87 ہزار 250 روپے کا ہوگیا جبکہ دس گرام سونا 171 روپے کمی کے بعد 74 ہزار 803 روپے کا ہوگیا ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 ڈالرز کی نمایاں کمی کے بعد1486 ڈالر فی اونس ہوگیا جبکہ دیگر دھاتوں میں چاندی کی دو تولہ قیمت 1020 روپے ہوگئی ہے۔
واضح رہے اس سے قبل بھی مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونا 87 ہزار 450 روپے اور دس گرام سونا 257 روپے کمی سے 74 ہزار 974 روپے ہوگیا تھا جبکہ فی اونس سونا 8 ڈالر کمی سے 1504 ڈالرز کی سطح پر آگیا ہے۔
دوسری جانب سونے کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کی کمی ہو گئی تھی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155.60 سے کم ہوکر 155.50 روپے کا ہوگیا تھا۔
اس سے قبل انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر 20 پیسے بڑھ گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News