Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈسٹری کو رعایت دینے کا پروگرام بنایا ہے، عمر ایوب خان

Now Reading:

انڈسٹری کو رعایت دینے کا پروگرام بنایا ہے، عمر ایوب خان
umer ayub on on petroleum

وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ انڈسٹری کو بھی رعایت دینے کا پروگرام بنایا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے توانائی کا کہنا تھا کہ حکومت پاور سیکٹر پر 226 ارب روپے سبسڈی دی جارہی ہے جبکہ سبسڈی سے 75فیصد گھریلو صارفین مستفید ہورہے ہیں اور انڈسٹری کو سبسڈی دینے کے حوالے سے کابینہ نے منظوری دیدی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ انڈسٹری کو اضافی بجلی استعمال کرنے پر سبسڈی دی جائیگی اور 4 ماہ کیلئے انڈسٹری کو 11 روپے 97 پیسے فی یونٹ بجلی فراہم کی جائیگی اور اس سبسڈی سے انڈسٹری میں 1800 سے 2000 ہزار اضافی بجلی موسم سرما میں استعمال ہوگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز متبادل توانائی کے 500 میگا واٹ کے منصوبوں کا افتتاح کیا ہے جبکہ 2025 تک 8 ہزار میگا واٹ بجلی متبادل توانائی کے ذرائع سے حاصل کی جائیگی اور اضافی بجلی کی فراہمی سے ملک میں انڈسٹری کا پہیہ مزید چل پڑے گا۔

وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری توانائی عرفان علی نے بتایا کہ ماضی میں بجلی کم تھی اور کھپت زیادہ تھی اور چوری بھی بہت زیادہ ہوتی تھی لیکن موسم سرما میں بجلی ڈیمانڈ بڑھ جاتی ہے جس کے لئے انڈسٹریل بزنس اور ڈومیسٹک کیلئے یہ پیکج لایا گیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں گیس کی کھپت بھی بڑھ جاتی ہے اور موسم سرما میں بجلی کی کھپت صرف 8 ہزار میگا واٹ تک رہ جاتی ہے لیکن نئے پیکج سے انڈسٹری زیادہ دیر چلے گی اور پیداوار بڑھے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر