Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ

Now Reading:

پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ
عالمی بینک

پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان  انفراسٹرکچر سے متعلق بڑا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان  اور عالمی بینک کے درمیان شہری نقل و حرکت، شہری انتظام اور خدمات کی فراہمی، پانی کی فراہمی اور نکاسی کے نظام کو بہتر بنانے کے منصوبوں کے لیے 78 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی فراہمی کا معاہدہ طے پایا ہے۔

معاہدے پر پاکستان کی جانب سے سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد نے دستخط کیے جبکہ عالمی بینک کی جانب سے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر پیچامتھو ایلن گوین نے دستخط کیے۔

وزارت اقتصادی امور کی جانب سے  جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر بھی عالمی بینک کے ساتھ معاہدے پر دستخط  کے موقع پر موجود تھے۔

اعلامیہ کے مطابق ییلو موبیلٹی لائن پراجیکٹ کراچی کے لیے 38 کروڑ 20 لاکھ ڈالر، کراچی پانی و نکاسی بورڈ کی مالی اور آپریشنل مدد اور صاف پانی کی فراہمی کے لیےچار کروڑ ڈالر ، کراچی کے لیےمسابقت اینڈ لائیو ایبل سٹی پراجیکٹ کے لئے 23 کروڑ ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے ۔

اس پراجیکٹ کے مدنظر کراچی میں کاروبار اور نجی شعبے کی ترقی کے لیے سازگار حالات فراہم ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


4 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر