Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات کا دوسرا مرحلہ

Now Reading:

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات کا دوسرا مرحلہ
imf

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات کا دوسرا اور آخری مرحلہ جاری ہے ۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کر رہے ہیں جبکہ گورنر اسٹیٹ بنک، چیئرمین ایف بی آر  نے مذاکرات میں شرکت کی  اور پالیسی لیول مذاکرات میں آئی ایم ایف وفد کی قیادت مشن ہیڈ نے کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں  پاکستان ٹیکس وصولیوں کے ہدف پر نظر ثانی کی گئی، آئی ایم ایف کو نجکاری پروگرام میں پیش رفت بارے آگاہی فراہم کی گئی اور مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے لیے اہداف پر بھی بات چیت ہوئی۔

 حکام وزارت خزانہ نے بریفنگ  میں بتایا کہ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 1447ارب روپے تھا جبکہ ابتدائی چار ماہ جولائی تا اکتوبر میں ہدف سے 167ارب کم ٹیکس وصولیاں ہوئیں ہیں۔

اجلاس میں آئی ایم ایف کے ساتھ 450ملین ڈالر کی قسط پر بات چیت ہوئی جبکہ آئی ایم ایف سے 6ارب ڈالر کے پروگرام سے 991ملین ڈالر مل چکے ہیں اور سات نومبر کو مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد پاکستان کو قرضے کی نئی قسط جاری کی جائے گی جس کے بعد نئی قسط ملنے سے کل 1.44ارب ڈالر پاکستان کو مل جائیں گے جس کے لئے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں اقتصادی ڈیٹا کا تبادلہ کیا جا چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جولائی تا ستمبر: عوام سے 110 ارب روپے کی اضافی پیٹرولیم لیوی وصول
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر