وزیراعظم سے وائس چیئرمین این ڈی آر سی چائنہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے وائس چیئرمین این ڈی آر سی چائنہ کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وائس چیئرمین این ڈی آر سی چائنہ کی ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان ن کہا ہے کہ سی پیک دونوں ممالک کی معیشت کے لئے انتہائی اہم ہے اور سی پیک کی تکمیل پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین ہر دور کے بہترین تعلقات میں سی پیک کا کردار اہم ہوگا اور وائس چیئرمین این ڈی آر سی چائنہ کا دورہ انتہائی اہم ہے۔
عمران خان نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائس چیئرمین این ڈی آر سی چائنہ کا دورہ پاکستان سی پیک کے پہلے فیز کی تکمیل کو استحکام اور دوسرے فیز کو تیز کرنے میں مدد دے گا جبکہوزیراعظم نے تمام ایشوز پر تعاون کرنے پر چینی قیادت کا شکریہ ادا بھی کیا۔
وزیر اعظم نے یم ایل 1 کی اہمیت پر زور دیا اور ساتھ ساتھ سٹیل انڈسٹری، کاپر گولڈ مائننگ اور زراعت میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہسی پیک کے دوسرے فیز کی تکمیل سے پاکستان کی عوام کو فاعدہ ہوگا۔
ملاقات میں وائس چیئرمین این ڈی آر سی چائنہ نے چینی صدر اور وزیراعظم کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان چین تعلقات مزید گہرے ہونے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی ہے سی پیک کی تکمیل سے پاکستانی قوم کو فاعدہ ہوگا۔
واضح رہے کہ وائس چیئرمین این ڈی آر سی نویں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کی مشترکہ سربراہی کے لیے پاکستان کے دورہ پر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News