امریکی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
امریکی کاروباری افراد پر مشتمل 7 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفد پاکستان سیاحت،صحت اور سستے گھروں کی تعمیر میں 400 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے جبکہ امریکی ادویہ ساز کمپنی کی پاکستان میں کینسر کی ادویات کا پلانٹ لگانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
امریکی وفد کے ارکان کی معاون خصوصی زلفی بخاری سے ملاقات ہوئی جبکہ ملاقات میں سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
دوسری جانب امریکی ہوٹل مینجمنٹ کمپنی کی پی ٹی ڈی سے ہوٹلز لیز پر لینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
