Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں حقیقی تبدیلی لانا چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

ملک میں حقیقی تبدیلی لانا چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی
اقلیتوں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔

ملتان میں مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے میڈیا سے بات جست میں شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ادارے پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری کی نوید سنارہے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ، تجارتی خسارے میں کمی اور دیگر معاشی اشارے بہتری کو ظاہر کررہے ہیں جبکہ بیرون سرمایہ کار کمپنیاں اب پاکستان کا رخ کررہی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کاری کی بدولت معیشت مظبوط اور روزگار میں اضافہ ہوگا جبکہ سی پیک اور ون بیلٹ اینڈ روڈ جیسے منصوبے ہماری حکومت کے شاندار منصوبے ہیں اور سی پیک خطے میں تبدیلی کا اشارہ ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ون بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ذریعے ڈیجیٹل رابطوں ، سیاحت ، ثقافتی روابط اور پائیدار ترقی جیسے ثمرات حاصل ہونگے جبکہ سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہے اس میں توجہ صنعت سازی اور معاشی و معاشرتی ترقی پر مرکوز ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ” سی پیک اتھارٹی” قائم کردی ہے اور صنعتی ترقی کے لیے حکومت بہت جلد اقتصادی زونز قائم کرنے جارہی ہے۔

Advertisement

حکومت کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقتدار کی کرسی پر ڈٹے رہنا ہماری منزل نہیں ہے، ملک میں حقیقی تبدیلی لانا چاہتے ہیں اور تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل سی پیک منصوبے پر بات کرتے ہوئے چینی سفیریاؤجنگ کاکہناہے کہ چین نےہمیشہ سیاسی مقاصد اور مخصوص حکومتوں سے بالاتر ہو کر پاکستان کی مدد کی اگرپاکستان مشکل میں ہو تو قرضوں کی واپسی کا تقاضا نہیں کیاجائے گا۔

امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز کے سی پیک سےمتعلق بیان پرچینی سفیریاؤ جنگ نےشدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئےکہا کہ امریکا نےپاکستان کی امدادسیاسی ترجیحات پرکیوں معطل کی۔

چینی سفیر نے کہا کہ 2013 میں پاکستان میں توانائی کا شدید بحران تھا۔ اس وقت امریکا کہاں تھا؟ امریکی کمپنیوں نے پاکستان میں پاور پلانٹ کیوں نہیں لگائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی
سولر سسٹم لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
پی آئی اے کی خریداری میں 10 کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کردی
تنخواہوں میں کتنا اضافہ متوقع؟ سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری
پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولیوں کی طلبی کی تاریخ میں توسیع کا امکان
گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر