عمران خان حکومت کی جانب سے عوام کے لئے بڑی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ روزمرہ کی اشیاء کی خریداری کیلئے چھ ارب روپے کی اعانتی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ کی عمران خان حکومت کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو آٹے ، چینی،گھی، تیل، دالوں اور چاول سمیت روزمرہ کی اشیاء کی خریداری کیلئے چھ ارب روپے کی اعانتی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یہ منظوری مشیر خزانہ کی صدارت میں آج اسلام آباد میں ہونے والے ایک اجلاس میں ہونے والے ایک اجلاس میں دی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، اہم فیصلے
یہ اشیائے ضروریہ عوام کو یوٹیلیٹی سٹورز پر ارزاں نرخوں پر دستیاب ہوں گی تاکہ ملک بھر میں عام لوگوں کو سہولت فراہم کی جاسکے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ سال پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے پروگرام کے تحت خرچ ہونے سے بچ جانے والے چار ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کے فنڈ کو دوبارہ مختص کرنے کی بھی منظوری دی۔
دوبارہ مختص کئے جانے والے فنڈز عوامی مقاصد کیلئے استعمال کئے جائیں گے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے انسداد منشیات فورس کو مزید فعال بنانے کیلئے سات ارب نوے کروڑ چالیس لاکھ روپے کی ایک ضمنی ٹیکنیکل گرانٹ کی بھی منظوری دی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ مالی سال 2018-19ء میں وفاقی فنڈ سے قومی اسمبلی کو فراہم کئے گئے ایک سو ستر ارب اکتالیس کروڑ اسی لاکھ روپے کے ضمنی بجٹ کی بھی منظوری دی۔
کمیٹی نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مستقبل میں سکیورٹی مسائل کے حل کیلئے مستقل حکمت عملی مرتب کی جائے۔
کمیٹی کے اجلاس میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن سے صارفین کو سبسڈی کی فراہمی کیلئے وزارت صنعت و پیداوار کی تجویز پر 6 ارب روپے کی بھی منظوری دی۔ کابینہ نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر 8 نومبر 2019ء کو اس کی منظوری دی تھی تاکہ صارفین کو آٹا، چینی، گھی، دالیں اور چاول سستے نرخوں پر فراہم کئے جا سکیں۔
کمیٹی نے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت، پیداوار و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دی تاکہ سبسڈی کے عمل کی نگرانی کی جا سکے اور آئندہ اجلاس میں ای سی سی کو اس پر بریفنگ دی جائے۔ وزارت انسداد منشیات کی تجویز پر ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کے تحت 7.904 ارب روپے کی بھی منظوری دی جو امریکی سفارتخانہ انسداد منشیات کی عالمی مہم (آئی این ایل پی) کے تحت فراہم کئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
