Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی این جی بحالی کا شیڈول پھر ری شیڈول

Now Reading:

سی این جی بحالی کا شیڈول پھر ری شیڈول
سی این جی

شہر کراچی میں ہفتے بھر سے جاری سی این جی بندش جاری ہے جو کہ خاتمے کا نام نہیں لے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن آج شب آٹھ بجے سی این جی فراہمی کے اعلان سے پھر گئی  جبکہ نئے اعلامیے کے مطابق اب آٹھ کے بجائے رات دس بجے گیس کی فراہمی ممکن ہوگی۔

سوئی سدرن کا گذشتہ روز اعلامیہ جاری کیا تھا جس کے بعد پھر سے اسٹیشنز مزید 24 گھنٹے بند رکھنے کا نیا اعلان کردیا ہے۔

صارفین کہتے ہیں کہ گیس بندش نے معمولات زندگی تباہ ہوگئی ہے،  آنے جانے کا ارادہ کریں تو سی این جی کا خیال بڑھتے قدم روک دیتا ہے۔

پیرسے3 دن کیلئےسی این جی اسٹیشنزبندرہیں گے

Advertisement

سوئی سدرن حکام کے مطابق سسٹم میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے مگر پریشر کی کمی سی این جی بحالی کی اجازت نہیں دیتی، اسٹیشنز کو گیس دی تو گھریلو صارفین مشکل میں پڑجائیں گے۔

دوسری جانب صنعتکاروں نے  صنعتی سیکٹر کو تباہی سے بچانے کیلئے سی این جی کو 2 ماہ کیلئے گیس فراہمی معطل کرنے کا مطالبہ کردیا، صنعتکاروں کا کہنا ہے گیس کی عدم فراہمی کے باعث برآمدی سیکٹری دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے۔

نارتھ کراچی ایسوسی ایشن  آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں کہا  گیس کی عدم فراہمی کے باعث نارتھ کراچی کی 80 فیصد صنعتوں میں  پیداوار معطل ہوگئی۔

گیس بحران پر قابو پانے تک گاڑیوں کو پیٹرول پر رواں دواں رکھنے کی حکمت عملی اختیار کی جائے کیونکہ صنعتی پہیہ گھومے گا تو برآمدات میں اضافہ ہوگا اور ملکی ترقی کرے گا لیکن صنعتوں کو تالے لگ گئے تو بے روزگاری کا سیلاب امڈ آئے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے مطالبہ کیا تھا کہ وفاق سندھ میں گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ واپس لے، سب سے زیادہ گیس کی پیداوار سندھ سے ہوتی ہے، گیس مہنگی ہونے سے کرائے اور مہنگائی بڑھ جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آج کے سونے کے نرخ؛ فی تولہ قیمت کیا رہی؟ جانیے
چین میں پاکستانی گوشت کی مانگ میں اضافہ، 7.5 ملین ڈالر کا آرڈر مل گیا
سونے کی قیمت میں کمی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ ریکارڈ
سونے کی اونچی اڑان، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11 فیصد پر برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر