
ملک بھرمیں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک بارپھر اضافہ ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونا 350 روپے مہنگا ہوکر 85 ھزار 450 روپے کا ہوگیا جبکہ دس گرام سونا 300 کے اضافے کے بعد 73 ہزار 260 کا ہوگیا۔
عالمی صرافہ بازار میں سونا 7 ڈالر اضافے سے ڈالر فی اونس ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1000 روپے ہوگئی ہے۔
دس گرام سونا 300 روپے اضافے کے بعد 73 ہزار 260 روپے کا ھوگیا۔
سونے کی قیمت میں اضافہ کے حوالے سے صرافہ مارکیٹ کے تاجروں کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوتا ہے ۔
چئیرمین جیولرز ایسوسی ایشن محمدارشد کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں 11 ڈالر اضافہ کے بعد سونا 1469 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔
چئیرمین کا مزید کہنا تھا کہ آج 10 گرام سونے کی قیمت میں128 روپے کے اضافہ کے بعد 73045 روپے ہوگیا جبکہ چاندی 1020 روپے فی تولہ میں فروخت ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا تھا ، فی تولہ سونا 200 روپے مہنگا ہوکر 87100 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ دس گرام سونا 171 روپے اضافے سے 74674 روپے کا ہوگیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News