کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 73 فیصد کم ہوگیا ہے، مشیر خزانہ

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ نومبر میں جاری کھاتوں کا خسارہ گزشتہ سال کی نسبت 72.6 فیصد کم ہوا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ جولائی تا نومبر کھاتوں کا خسارہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 73فیصد کم ہے ۔
عبد الحفیظ شیخ نے کہا کہ رواں مالی سال کے 5ماہ میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 1ارب 80کروڑڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
مشیر خزانہ نے مزید بتایا کہ اسٹیٹ بینک کے واجبات میں 3ارب ڈالر کمی واقع ہوئی ہے۔
AdvertisementCurrent Account Deficit is down by 72.6% in Nov 2019 & 73% between July-Nov 2019 vs same period in 2018.
In 5 months, increase in SBP Reserves by $1.8B & reduction of $3B in FX swaps/forward liabilities increased FX buffer by $4.8B providing further stability to external account. pic.twitter.com/TLODiizRsi— Dr. Abdul Hafeez Shaikh (@a_hafeezshaikh) December 20, 2019
دوسری جانب گذشتہ روز اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمار میں بتایا گیا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 19 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر جو 10 بلین ڈالر زسے تجاوز کرگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا تھا کہ مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اس سے پہلے یہ ذخائر نیچے کی طرف گراوٹ کے ساتھ سات بلین ڈالر سے نیچے جا چکےتھے جس سے پاکستان کی مالی اعانت کی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت پر تشویش پیدا ہوئی تھی۔
تاہم دوست ممالک اور کثیرالجہتی اداروں کے آنے سے ذخائر کو اکٹھا کرنے میں مدد ملی ہے۔
13 دسمبر کو اسٹیٹ بینک کے پاس موجود غیر ملکی کرنسی کے ذخائر، 10،892.9 ملین ڈالر ریکارڈ کیے گئے ، جو گذشتہ ہفتے 9،233.6 ملین ڈالر تھے۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق اس طرح کی سطح آخری بار مئی 2018 میں دیکھی گئی تھی۔
ایس بی پی نے ایک بیان میں کہا کہ اس اضافے میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) سے حاصل ہوئے 1.3 بلین ڈالر بھی شامل ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر) میں جاری کھاتوں کا خسارہ 73 فیصد کم ہوکر 1.82 بلین ڈالر رہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News