Advertisement
Advertisement
Advertisement

پانچ ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارے میں نمایاں کمی ہوئی، مشیرخزانہ

Now Reading:

پانچ ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارے میں نمایاں کمی ہوئی، مشیرخزانہ
مشیرخزانہ

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پانچ ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارے میں نمایاں کمی ہوئی جبکہ مالی خسارا اور تجارتی خسارا بھی کم ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے حکومتی معاشی ٹیم کےہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ ماہ میں ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے، برآمدات میں 10فیصد اضافہ ہوا ہے اور پاکستان اسٹاک مارکیٹ40 ہزار کی سطح عبور کرچکی ہے جبکہ حکومتی اخراجات پر بھی زبردست کنٹرول رکھا جارہا ہے۔

مشیرخزانہ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر نا صرف مستحکم رہے بلکہ اس میں اضافہ ہوا،ہم چاہتے ہیں اس ملک میں نوکریاں ملیں اور روز گار کے مواقع پیدا ہوں۔

عبدالحفیظ شیخ نے یہ بھی کہا کہ نان ٹیکس ریونیو میں 5 ماہ میں 100 فیصد سےبھی زیادہ اضافہ ہوا جبکہ ٹیکس ریونیو میں پچھلے سال کی  نسبت 16 فیصد اضافہ ہوا۔

Advertisement

مشیرخزانہ کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقے کیلئے بجلی اور گیس کو سبسڈیائز کررہے ہیں جبکہ کم آمدنی والے افراد کو تعمیرات کیلئے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

عبدالحفیظ شیخ کا یہ بھی کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بارپورٹ فولیوسرمایہ کاری میں 1ارب ڈالر کے قریب سرمایہ کاری ہوئی اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں آنے میں  اچھا محسوس کررہے ہیں۔

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کے صدر نے پاکستان کی اکنامک پرفارمنس کو سراہا جبکہ اے ڈی بی نے پاکستان کی پرفارنس میں بہتری دیکھ کرپروگرام میں 3 ارب ڈالرکا اضافہ کیا جبکہ آئی ایم ایف کی ٹیم بھی یہاں آئی اور پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کو دیکھ کر کہا کہ پاکستان نے اپنے وعدے بخوبی پورے کیے۔

واضح رہے اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں مضبوط رحجانات سرمایہ کاروں کےاعتمادکی عکاسی ہے۔

مشیربرائےخزانہ کا ٹوئٹ میں یہ بھی کہنا تھا کہ کےایس ای 100 انڈیکس نومبرمیں 14.9 فیصد بڑھ گیا تھا جبکہ انڈیکس میں اگست کے بعد سے 36.6 فیصد اضافہ ہوا جو ساڑھے دس ہزار پوائنٹس بنتا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گئے
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مزید مہنگی
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر