Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترقیاتی اخراجات میں 27 فیصد اضافہ

Now Reading:

ترقیاتی اخراجات میں 27 فیصد اضافہ
ترقیاتی اخراجات

ملک میں رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ترقیاتی اخراجات میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزارت خزانہ  کے ترقیاتی اخراجات کے حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ترقیاتی اخراجات میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ چاروں صوبوں نے  مشترکہ طور پر پہلے 4 ماہ میں 112 ارب روپے ترقیاتی کاموں میں خرچ  کیے۔

چاروں صوبوں نے گذشتہ سال کے پہلے 4 ماہ میں 88 ارب روپے ترقیاتی مد میں  خرچ  کیے تھے۔

وزارت خزانہ نے اعلامیے میں مزید کہا کہ صوبوں کی جانب سے 202 ارب روپے واپس کرنے کی اطلاعات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔

Advertisement

جولائی سے ستمبر 2019ء کے دوران صوبوں کا حقیقی سرپلس 190 ارب روپے رہا ہے جبکہ جولائی سے ستمبر 2018ء کے دوران صوبوں کا حقیقی سرپلس 199 ارب روپے رہا تھا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل  یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مقررکیےگئےمالیاتی اہداف پورے کرنے  کی غرض سے چاروں صوبوں نے ترقیاتی بجٹ کی رقم وفاق کوواپس  کردی ہے۔

Advertisement

چاروں صوبوں نے مل کر2 کھرب 2 ارب روپے کی رقم وفاق کو فراہم کی تاکہ  آئی ایم ایف  کے ساتھ  مقرر کئےگئےاہداف کو پورا کیا جاسکے۔

صوبوں نے وفاق کی جانب سے تقسیم کیے جانے والے فنڈزمیں سےعوام کی فلاح و بہبودکےلیےایک چوتھائی (25 فیصد) سےزائد رقم استعمال نہیں کی تھی۔

دوسری جانب وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک 10 کروڑ 19 لاکھ 26 ہزار کے فنڈزجاری کر دیے  ہیں ۔

 حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے  لیےرواں مالی سال کے لیے33 کروڑ 32 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

یاد رہے کہ 28 جون کو قومی اسمبلی کے اجلاس  میں فنانس بل 2019-20کو کثرت رائے سے منظورکیا گیا  تھا جبکہ اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئیں ترامیم مسترد کردی  گئی تھیں۔

Advertisement

رواں مالی سال کے بجٹ کا مجموعی حجم 8238 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر