سندھ حکومت کی فوتگی کوٹہ پر ملازمتیں دینے کی منظوری
سندھ حکومت نے فوتگی کوٹہ پر 501 ملازمتیں دینے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 18 صوبائی محکموں میں فوتگی کوٹہ پر 501 ملازمتیں دینے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ نوکریاں صوبائی محکموں میں دوران ملازمت انتقال کر جانے والوں کے بچوں کو دی گئی ہیں۔
فوتگی کوٹہ پر محکمہ سکول ایجوکیشن میں 184 اور محکمہ پولیس میں 137 نوکریاں دی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ محکمہ صحت میں 45اور بورڈ آف ریونیو سندھ میں 32 نوکریاں دی گئی ہیں جبکہ محکمہ آبپاشی میں 38 اور محکمہ بلدیات میں 26 نوکریاں دی گئی ہیں۔
سندھ حکومت نےمزید این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی
ذرائع نے مزید بتایا کہ محکمہ زراعت میں 13 اور محکمہ اوقاف میں پانچ نوکریاں دی گئی ہیں جبکہ محکمہ ایکسائز ، محکمہ محنت اور ایس ایڈ جی اے ڈی میں تین تین نوکریاں دی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ محکمہ ماحولیات ، محکمہ جنگلات اور محکمہ ورکس اینڈ سروسز میں بھی دو دو نوکریاں دی گئی ہیں۔چیف منسٹر سیکریٹریٹ ،محکمہ امداد باہمی اور محکمہ سماجی بہبود میں ایک ایک نوکری دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ رواں برس ستمبر میں سندھ حکومت کی جانب سے مزدوروں کی ماہوار اجرت میں بھی اضافہ کیا گیا تھا۔
سندھ حکومت نے اسلحہ لائسنس کےاجرا پر پابندی اٹھالی
اس ضمن میں سیکریٹری محکمہ محنت عبدالرشید سولنگی نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھاجس کے مطابق مزدوروں کی ماہوار اجرت کم از کم 17500 روپے کردی گئی تھی۔
جاری کردہ اعلامیےکا اطلاق یکم جولائی 2019 سے ہوا تھا جبکہ حکم کا اطلاق کاروباری اور صنعتی اداروں میں ملازمت کرنے وا لے غیر ہنرمند افراد پر ہوا تھا۔
دوسری جانب رواں ماہ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوبے کی 9 سائیٹ اور 17 سندھ اسمال انڈسٹریز کے انفرا اسٹرکچر کو بہتر کیا جائے گا جبکہ لاڑکانہ میں سائیٹ کے لئے 500 ایکڑ کی اسکیم منظور کی گئی ہے جس کے پہلے فیز میں 195 ایکڑ پر کام کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
