موبائل فون کی درآمدات میں 63 فیصد اضافہ

مہنگے موبائل سے پریشان افراد کیلئے خوشخبری آگئی
رواں مالی سال کے دوران ملک میں موبائل فون کی درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران ملک میں موبائل فون کی درآمدات میں گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 63 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جولائی سے نومبر 2019ء کے عرصہ میں موبائل فون کی درآمدات پر 498.466 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 63.62 فیصد زیادہ ہے۔
گذشتہ مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں موبائل فون کی درآمدات پر 304.65 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔
گذشتہ ماہ نومبر میں موبائل فون کی درآمدات میں اضافے کی شرح گذشتہ مالی سال نومبر کے مقابلےمیں 150 فیصد زیادہ ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں مالی سال 2019-2020 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی 78 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہےجس کی بڑی وجہ ٹیلی کام سیکٹر میں ہونے والی سرمایہ کاری کو قرار دیا جارہا ہے۔
مالی سال 2019-2020میں ٹیلی کام کمپنیز (ٹیلی نار، زونگ اور وارد) نے اپنے لائسنس فیس کی ادائیگی کی جو غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کی بڑی وجہ بنی۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2019-2020 کے پہلے پانچ ماہ میں 850 ملین ڈالر غیر ملکی سرمایہ کاری کی مد میں وصول کیے جو پچھلے سال اس عرصے کے دوران 477.3 ملین ڈالر تھے۔
اسی عرصے کے دوران نجی غیر ملکی سرمایہ کاری میں 493 فیصد کا اضافہ ہوا۔ نجی سرمایہ کاری جو پچھلے مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 146.7 ملین ڈالر تھی جو بڑھ کر 869.7 ملین ڈالر ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ ٹریژری بلز میں کی جانے والی سرمایا کاری بھی بڑھ کر 1.137 ارب ڈالر ہو گئی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News