Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو سوالنامہ موصول

Now Reading:

ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو سوالنامہ موصول
ٹیرر فنڈنگ

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو ڈیڑھ سو سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھجوادیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی جانب سے بھیجے گئے سوالنامے میں کالعدم تنظیموں سے جڑے افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے پاکستان کے پاس جواب جمع کرانے کے لئے آٹھ جنوری کی ڈیڈلائن ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے موصول سوالنامے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کالعدم تنظیموں سےمنسلک افرادکوسزا دلوائے ساتھ ہی مدارس سےمتعلق کیےگئے قانونی اقدامات کی تفصیلات اور کالعدم تنظیموں کےخلاف درج مقدمات کی نقول بھی مانگی گئی ہیں۔

سوال نامہ پاکستان کی جانب سے تین دسمبر کوجمع کرائی گئی رپورٹ کےجواب میں بھیجا گیا ہے جس پر 8 جنوری تک جوابات جمع کرانا ہوں گے۔

واضح رہے کہ نانشل ایکشن ٹاسک فورس کو مطمئن کرنے کے لئے پاکستانی اقدامات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ تیار کی گئی تھی۔

Advertisement

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سفارشات پر عملدرآمد ،اقدامات پرمفصل رپورٹ جمع کرائی گئی تھی، رپورٹ میں منی لانڈرنگ کی روک تھام پراقدامات شامل ہیں جبکہ پاکستان نے ٹیرر فنانسگ پراقدامات بھی رپورٹ میں شامل کئے تھے۔

Advertisement

رپورٹ میں پاکستان دہشت گردوں تک رقوم، اثاثے اور زیورات کی منتقلی روکنے کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

ایف اے ٹی ایف سات  دسمبر  کو  پاکستان کی رپورٹ کا ابتدائی جائزہ لے گا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا تھا کہ دہشت گردوں تک رقوم پہنچانے پر 170 افراد دھر لیے، دہشت گردوں تک رقوم پہنچانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا گیا پاکستان  کالعدم تنظیموں کی1000جائیدادیں ضبط کی گئی تھیں۔

جاری کردہ رپورٹس کے مطابق ان جائیدادوں میں 35 کے مالکان کے خلاف تحقیقات جاری کی گئی تھیں جبکہ پاکستان مزید 150 قیمتی جائیدادوں کی تحقیقات بھی کررہا ہے اور کرنسی اسمگلنگ کے خلاف ایکشن میں  220 فی صد اضافہ ہوا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت مزید گھٹ گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
ملک بھر کے بجلی صارفین ایک بار پھر اضافی بوجھ کیلئے ہوجائیں تیار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر