
کراچی کے عوام کیلئے بری خبر ہے کہ کے الیکٹرک کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کیلئےفی یونٹ بجلی بھی ایک روپے40پیسے مہنگی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کےالیکٹرک کی 36 ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کی گئی ہے، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے صارفین پرمجموعی طور18ارب روپے کا بوجھ منتقل ہوگا۔
نیپرا نے کےالیکٹرک کی 36 ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ جاری کردیا ہے، جس کے تحت نیپرا نے کےالیکٹرک صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی اوسطاً ایک روپے40 پیسے مہنگی کر دی ہے۔
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے صارفین پرمجموعی طور18ارب روپے کا بوجھ منتقل ہوگا۔
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ یکم جنوری سے ستمبر2020ء تک 9 ماہ میں وصول کیا جائے گا۔
نیپرا کے فیصلے کے مطابق کےالیکٹرک صارفین سے اوسطاً ہر مہینے 2 ارب روپے اضافی وصول کرےگا، بتایا گیا ہے کہ ماہانہ 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی مہنگی نہیں کی گئی جبکہ باقی صارفین سے جون2019ء کے سوا ہر مہینے ایک سے زیادہ مہینوں کی ایڈجسٹمنٹ وصول کی جائےگی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 21 نومبر کو بھی نیپرا نے بجلی ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی، جس سے بجلی صارفین پر 24 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا تھا، نیپرا حکام کے مطابق یہ اضافہ بھی ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔ صافین کو رواں ماہ کے بلوں میں اضافی رقم ادا کرنی پڑی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News