نیپرا کا بجلی صارفین کو نئے سال کا پہلا تحفہ

نیپرا نے کے الیکڑک کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے صارفین کےلئے بجلی کے ایک یونٹ کی قیمت میں 4روپے 88پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے 11 سہ ماہیوں کی ایڈجسٹمنٹس کا فیصلہ دیا گیا ہے، فیصلے کے بعد کراچی کے صارفین کو آئندہ مہنیوں میں 106ارب روپے اضافی ادا کرنے پڑینگے۔
نیپرا کے فیصلہ کے مطابق کراچی کے صارفین کےلئے بجلی کا ایک یونٹ 12.8172روپےمنظور تھا جو اب اضا فے کے بعد نیپرا کا نیا فی یونٹ ریٹ 17.69روپے کا ہوگا۔
نیپرا نے کے الیکڑک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی وجوہات بھی بتاتے ہوئے کہا کہ کے الیکڑک نے بجلی بنانے کےلئے 24ارب روپے کی قدرتی درآمدی مائع گیس استعمال کی۔
نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ گیس کی ریفرنس پرائس 400سو ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھ کر 629روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہونے کا بھی اثر پڑا جبکہ فرنس آئل کا نرخ بھی 27ہزار میٹرک ٹن سے بڑھ کر 70ہزار روپے فی میٹرک ہونے کا بھی اثر پڑا۔
اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش
نیپرا حکام کا مزید کہنا تھا کہ آپریشنل اور مین ٹیننس کی لاگت بڑھنے کا بھی اثر پڑا جبکہ ڈالر کی قیمت بڑھنا بھی کراچی کے صارفین کےلئے بجلی کی قیمت بڑھنے کا ایک سبب بنا۔
یاد رہے کہ دوسری جانب اس سے قبل نئے سال کے آغاز پہ حکومت نے مہنگائی سے مار ی عوام پر پیٹرول بم گرانے کا فیصلہ کرلیا تھا۔
آئل اینڈ گیس ریگولٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش وزارت خزانہ کو ارسال کردی ہے۔
سمری میں پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 81 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2روپے 25 پیسے ، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 8 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کے اطلاق سے پٹرول کی نئی قیمت 116 روپے 6 پیسے، ڈیزل 127 روپے 26 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی، اضافہ کے بعد مٹی کا تیل 99 روپے 45 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 84 روپے 51 پیسے مقرر ہو جائے گی۔
اوگرا کی سمری پر وزارت خزانہ ،وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی جس کے بعد قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2020 سے ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News