Advertisement
Advertisement
Advertisement

سب سے بڑے مال بردار بحری جہاز کی کراچی آمد

Now Reading:

سب سے بڑے مال بردار بحری جہاز کی کراچی آمد
سب سے بڑے مال بردار بحری جہاز کی کراچی آمد

پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے کنٹینر بردار بحری جہاز کی کراچی آمد نے ملکی جہاز رانی اور بندرگاہوں کے باب میں  ایک نئی  تاریخ رقم کردی۔

تفصیلات  کے مطابق کراچی میں بننے والی گہرے پانی کی بندرگاہ ہیچیسن پورٹ پر 18 دسمبر کی رات 8 بجے لنگر انداز ہونے والا سی وی کوسکو بیلجیئم اب تک پاکستان کی کسی بھی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے والا سب سے بڑا جہاز ہے جس پر 13 ہزار 386 کنٹینرز(ٹی ای یوز) کی گنجائش ہے۔

یہ جہاز 366 میٹر طویل اور 51 میٹر چوڑا ہے جو بندرگاہ پر لنگر انداز رہنے اور 1537 کنٹینرز کی ہینڈلنگ کے بعد 19 دسمبر کو دوپہر اپنی اگلی منزل کی جانب روانہ ہوگیا۔
چیئرمین کے پی ٹی جمیل اختر نے کے پی ٹی کی ٹیم اور آپریشنل عملے کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے کراچی پورٹ کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا۔

ہیچیسن پورٹس پاکستان کے جنرل منیجر سید راشد جمیل نے کہا کہ سی وی کاسکو بیلجیئم کنٹینر جہاز کی آمد ہمارے لیے باعث فخر ہے کیونکہ ملک میں واحد ہمارا ٹرمینل ہی ایسا ہے جو برتھ کی سہولت کے ساتھ اتنے بڑے جہاز کو ہینڈل کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی اور صلاحیت سے آراستہ ہے۔

Advertisement

 ان کا  مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے پارٹنرز کاسکو کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں ایک اور تاریخ ساز سنگ میل عبور کرنے میں تعاون فراہم کیا۔ کے پی ٹی نے اس سے قبل 354 میٹر لمبا، 128929 میٹر جسیم اور 45 میٹر بیم والے جہازوں کو ہینڈل کیا تھا۔

سب سے بڑے مال بردار بحری جہاز کی کراچی آمد

 اس اہم سنگ میل پر چیئرمین کے پی ٹی جمیل اختر نے تمام آپریشنز ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

واضح رہے کہ ہچیسن پورٹس پاکستان ملک میں واحد کنٹینر ٹرمینل ہے جس کی گہرائی 16.5 میٹر ہے اور یہ آسانی سے بڑے کنٹینر جہازوں سے ہینڈلنگ سرانجام دے سکتا ہے۔

 اس ٹرمینل پر 11 عدد ریموٹ کنٹرولڈ  کرینوں (quay cranes) اور 31 عدد ربر ٹائرڈ گینٹری کرینیں (RTGCs) نصب ہیں جنہیں ہچیسن پورٹس کے بہترین ٹرمینل کنٹرول سسٹم سے آپریٹ کیا جاتا ہے۔

پاکستان میں دستیاب سہولت کے ساتھ ، تاجروں کے پاس اب یہ اختیار موجود ہے کہ وہ مختلف جہاز رانی کمپنیوں کے آپریٹنگ گہرے ڈرافٹ جہازوں کے ساتھ اپنی کھیپوں میں تیزی لائیں جس سے مستقبل میں ان کے وقت اور رقم کی بچت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر