پاکستان اور افریقا کے درمیان تجارت سے متعلق کانفرنس کا آغاز

پاکستان اور افریقاکے درمیان تجارت کے فروغ سے متعلق پہلی دو روزہ کانفرنس کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں شروع ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور کینیا نے مشترکہ طور پر اس کانفرنس کا اہتمام کیا ہے جس میں دوسرے افریقی ممالک کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔
کانفرنس پاکستانی اورافریقی تاجروں کورابطے بڑھانے کے لئے باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی اورمربوط اقتصادی تعاون کے لئے تجاویزپیش کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔
رواں سال مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد رہے گی، گورنر اسٹیٹ بینک
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراعظم عمران خان کے تجارت اور سرمایہ کاری کے مشیر عبدالرزاق داؤد کانفرنس کی افتتاحی نشست سے خطاب کریں گے۔
دورے کے دوران وزیر خارجہ ، خارجہ امور اور بین الاقوامی تجارت، افریقی کمیونٹی اور ناردرن کوریڈور ڈویلپمنٹ کے کیبنٹ سیکرٹریوں سمیت کینیا کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News