Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں سی این جی اسٹیشنز اتوار کی صبح کھلیں گے

Now Reading:

سندھ میں سی این جی اسٹیشنز اتوار کی صبح کھلیں گے
سی این جی

کراچی سمیت  سندھ  بھر میں سی این جی اسٹیشنز کل بروز اتوار مورخہ 19 جنوری کی صبح کھلیں گے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے ترجمان کے مطابق سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنزکل  صبح 8 آٹھ بجے سے رات 8 بجے تک صرف 12 گھنٹے کے  لیے کھلیں گے۔

ایس ایس جی سی ترجمان کی جانب سے موقف اپنا یا گیا کہ ایس ایس جی سی کومختلف گیس فیلڈز سے ملنے والی گیس کی مقدارکم موصول ہو رہی ہے جس  کے سبب لائن پیک سخت متاثر ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کا مزید کہنا تھا کہ انتہائی کم پریشر کی وجہ سے کمپنی کو گھریلو صارفین کو گیس پہنچانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

ایک برس میں 31 فیصد نوجوان بے روزگار ہوئے، سروے رپورٹ

Advertisement

ایس ایس جی سی  ترجمان نے اپنے موقف میں کہا کہ سی این جی صارفین کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے کل بروز اتوار صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک12گھنٹے  کے لیےسندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی جاری رکھی  جائےگی۔

ترجمان ایس ایس جی سی نے کہا کہ آئندہ   کے شیڈول  کا فیصلہ گیس پریشر کی صورتحال کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز  گذشتہ چھ دن سے بند ہیں جس کے باعث  عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بالخصوص پبلک ٹرانسپورٹ  میں سفر کرنے والے شہری خاصے پریشان نظر آتے ہیں۔

اس سے قبل سی این جی اسٹیشنز 12 جنوری بروز  اتوار کو  12 گھنٹے کے لیے ہی کھولے گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
آج کے سونے کے نرخ؛ فی تولہ قیمت کیا رہی؟ جانیے
چین میں پاکستانی گوشت کی مانگ میں اضافہ، 7.5 ملین ڈالر کا آرڈر مل گیا
سونے کی قیمت میں کمی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ ریکارڈ
سونے کی اونچی اڑان، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر