Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکوومت ملک میں کاروباری آسانیاں پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے، مشیرخزانہ

Now Reading:

حکوومت ملک میں کاروباری آسانیاں پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے، مشیرخزانہ
مشیرخزانہ

 مشیرخزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکوومت ملک میں کاروباری آسانیاں پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ سے فرانس کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر مارک بریٹی کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو بڑھاوا دینے اور پاکستان میں فرانسیسی سرمایہ کاری میں اضافہ کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا اور فرانسیسی سفیر کو پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں کی جانے والی اصلاحات اور ان کے مثبت نتائج سے آگاہ کیا۔

 مشیرخزانہ  نے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معیشت میں بہتری سے آنے والوں دنوں میں افراط زر کو نیچے لانے اور مہنگائی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت نے سماجی شعبے کے لیے مختص بجٹ کو دوگنا کر دیا ہے جبکہ حکومتی کوششوں سے معیشت استحکام کے راستے پر گامزن ہوئی ہے۔

Advertisement

وزارت خزانہ کا رواں سال ترسیلاتِ زر 24 ارب ڈالر تک پہنچانے کا اعلان

  مشیر خزانہ  نے یہ بھی کہا کہ جس کے لیے برآمدکندگان کو سستے قرضے،بجلی اور گیس فراہم کی جا رہی ہے جبکہ غریب طبقے کے لیے سستی اشیائے خورد اور سستے علاج کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔

 مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ  نے مزید کہا کہ حکومت ملکی برآمدات میں اضافے کے لئے تجارت میں سہولتیں فراہم کرنے اور معیشت کے مختلف شعبوں کی پیداواری صلاحیت بڑھا کر برآمدات بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز وزارت خزانہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ نئے حکومتی اقدامات اور گذشتہ پانچ سالوں کے اعداد و شمار کو سامنے رکھتے ہوئے جاری مالی سال کے دوسرے وسط میں ماہ رمضان اور عید الفطر کے تہوار کی وجہ سے ترسیلات زر کی آمد میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا اور 24 ارب ڈالر ترسیلات زر کا ہدف آسانی سے عبور ہو جائے کا امکان ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ نے کہا تھا کہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ترسیلات زر 11.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ سال کے اختتام تک ترسیلات زر کا حجم 24 ارب ڈالر کے ہدف تک پہنچ جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں
ایف بی آر کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع سے انکار، رات 12 بجے تک کی مہلت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر