
سوئی سادرن گیس کمنی کی کارکردگی میں نمایا بہتری دیکھی گئی ہے جس کے ثمرات سی این جی اسٹیشن کو کھولنے کی مد میں دیکھے جاسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کل صبح 8 جبے سے رات 8 بجے تک 12 گھنٹوں کے لئے سی این جی اسٹیشنوں کو کھولا جائیگا۔
اتوار صبح 8 سے بارہ گھنٹے کیلیے رات 8 بجے تک سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشن کھول دیے جائیں گے۔
یہ فیصلہ ہفتے کو آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے صوبائی کوآرڈی نیٹر سمیر نجمل اور ایس ایس جی سی حکام کے درمیان ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔
شیڈول کے باوجود سی این جی اسٹیشن نہیں کھلے
سمیر نجمل نے بتایا کہ ایس ایس جی سی حکام نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے گیس کا پریشر بہتر ہونے کی توقعات ہیں جس کی وجہ سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کے لیے گیس کی سپلائی معمول پر آنے کا قوی امکان ہے اور سی این جی سیکٹر کا بحران ختم ہوجائے گا جس کے بعد اس شعبے کے لیے ناغے کا سابقہ شیڈول بحال کردیا جائے گا۔
سمیر نجمل نے بتایا کہ گزشتہ طویل دورانیے سے سی این جی سیکٹر کو گیس کی عدم فراہمی کے سبب فلنگ اسٹیشنز پر یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ہزاروں ورکرز بے روزگار ہوگئے جبکہ عام آدمی سستی ٹرانسپورٹ کی سہولت سے محروم ہیں۔
یاد رہے کہ آخری بار سی این جی اسٹیشنز جمعرات کی رات 10 بجے سے جمعہ کی صبح 6 بجے تک کھلے گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News