Advertisement

کاروباری وفد کا وزیراعظم کو خراج تحسین پیش

کاروباری وفد

کاروباری وفد نے وزیراعظم کو کاروبار اور صنعتوں کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے ملک بھر سے نو منتخب چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدور اور نمائندہ وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔

کاروباری وفد میں محمد احمد ، ملک محمد اشرف، رانا محمد سکندر اعظم،، میاں عمر سلیم، علی حسین اصغر ، میر نوید بلوچ ، شاہد حسین، رضوان علی اور دیگر شامل ہیں۔

ملاقات میں وزیر توانائی عمر ایوب، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، چیرمین سرمایہ کاری بورڈ سید زبیر گیلانی جبکہ چیرمین ایف بی ار سید شبر زیدی سمیت دیگر افراد بھی موجود ہیں۔

ملاقات میں کاروباری افراد کی جانب سے وزیر اعظم کو ٹیکس ریفنڈز، صنعتوں کو گیس اور بجلی کی فراہمی پر تجاویز پیش کردی گئی جبکہ بیمار صنعتوں کی بحالی، اسپیشل اکنامک زونز اور برامدات میں اضافے کے لیے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

Advertisement

سندھ حکومت گندم کی قیمت میں استحکام لانے کیلئے متحرک

وزیر اعظم کی ٹیکس کے حوالے سے وفد کی تجویز پر  ایف بی آر چیئرمین کو ہدایت کردی اور بتایا مکہ پیر کے دن اوپن ہاوس منعقد کیا جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چیئرمین ایف بی آر صنعتکاروں کے مسائل خود سنیں جبکہ اس موقع پر عمران خٓن نے مزید کہا کہ حکومت نے پہلے دن سے ہی فیصلہ کیا کہ پاکستان کو ایک صنعتی قوت بنائیں گے، میں اور میری معاشی ٹیم ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔

وزیر اعظم نے وفد کی طرف سے انفارمیشن ٹیکنالوجی،  حلال فوڈ اور دوا سازی کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کو سراہا۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے چھوٹے دکانداروں پر انسپکشن اور غیرضروری سرٹیفکیٹس کےنام پر لیے جانے والے ٹیکسز کا نوٹس لے لیا۔

وزِ یراعظم نے چھوٹے دکانداروں پر غیرضروری ٹیکسز ختم کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

Advertisement

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ 15 چھوٹے کاروباروں پر ٹیکس ختم کیا جائے، اس سلسلے میں صوبائی حکومتیں لوکل گورنمنٹ کمیشن کو ہدایات جاری کریں۔

انہوں نے کہا کہ غریب کاروباری افراد کو بے جا تنگ نہ کیا جائے، غیرضروری سرٹیفکیٹس کے نام پر ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ چھوٹے دکانداروں کو پُرسکون ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سولر پینلز پر ٹیکس کی خبریں؛ پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک کمی ہوگئی
ٹیکس چوری کرنے والوں کیخلاف بڑا فیصلہ
پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ بڑی خوشخبری آگئی
سولر پینلز لگانے والوں کو کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ بڑی خبر آگئی
گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں کیلئے بری خبر
Next Article
Exit mobile version