Advertisement
Advertisement
Advertisement

رواں سال مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد رہے گی، گورنر اسٹیٹ بینک

Now Reading:

رواں سال مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد رہے گی، گورنر اسٹیٹ بینک
گورنر اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک  رضا باقر نے کہا ہے کہ رواں سال مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد رہے گی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان  کے گورنر رضا باقر نے آئندہ دو ماہ  کے لیے مالیاتی پالیسی کا اعلان کیاجس کے تحت  شرح سود کو 13.25 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔

اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں شرح سود زیادہ نہیں ہے۔

 رضا باقر کا کہنا تھا کہ سپلائی بہتر ہونے سے مہنگائی میں کمی متوقع ہے،رواں سال مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد رہے گی۔

کراچی والوں کو آج پھر سی این جی ملے گی

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال زرعی پیداوار ہدف سے کم ہونے کا خدشہ ہے لیکن اس کے مقابلے میں دیگر شعبوں میں پیداوار بڑھ رہی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر کا کہنا تھا کہ  ٹیکسٹائل سیکٹر کی جانب سے اچھے اشاریے سامنے آرہے ہیں جبکہ سیمنٹ کی پروڈکشن بھی بڑھ رہی ہے۔

رضا باقر نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لئے برآمدی صنعتوں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹرز کی حوصلہ افزائی اسٹیٹ بینک کی ترجیح ہے اس لئے برآمدی شعبے کے لیے قرضوں کی حد 200 ارب روپے کردی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر