Advertisement
Advertisement
Advertisement

آزاد تجارتی معاہدہ: فیزٹو کا آغاز

Now Reading:

آزاد تجارتی معاہدہ: فیزٹو کا آغاز
بیچ گیمز

چین، پاکستان میں آزاد تجارتی معاہدے کے فیز ٹو کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق چین، پاکستان میں آزاد تجارتی معاہدے کے فیز ٹو میں 3251 ٹیرف لائنز پر کسٹمز ڈیوٹی مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان اور چین کسٹمزاشیاپروٹوکول کاایس آراو جاری کردیا ، ایس آر او سے کسٹمز اشیا پروٹوکول پرعملدرآمد کیا جاسکے گا، وزارت تجارت سے مشاورت کے بعد ایس آر او تیار کیا گیا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ چین،پاکستان میں آزاد تجارتی معاہدے کے فیزٹو کا آغاز آج سے ہوگیا، نئےایس آر او کے بعد پرانا ایس آر او نافذ العمل نہیں رہے گا،  3251ٹیرف لائنز پر کسٹمز ڈیوٹی مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔

وزارت تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی چین کیلئے برآمدات میں اضافہ ہوگا پاکستان 313مصنوعات چین کو ڈیوٹی فری برآمد کریگا۔ پاکستان اور چین نے اپریل 2018میں ایف ٹی اے ٹو کے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔ ایف بی آر نے پاک چین کسٹمز اشیاء کا پروٹوکول کا ایس آر او جاری کردیا پاکستان اور چین کے درمیان کسٹمز اشیاء پروٹوکول پر عمل درآمد ہوسکے گا۔

Advertisement

معاشی استحکام، عالمی جریدے نے پاکستان کو اہم ممالک کی لسٹ میں شامل کرلیا

ایس آراو کے مطابق یکم جنوری 2020سے ان اشیاء پر کوئی کسٹمز ڈیوٹی عائد نہیں ہو گی، کیٹیگری اے7میں اشیا پر کسٹمز ڈیوٹی کو 7سال میں اور کیٹیگری اے15میں کسٹمز ڈیوٹی کو 15سال تک ختم کردیا جائے گا۔

یاد رہے دسمبر 2019 میں پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے تجارتی معاہدے میں طے پایا تھا ، جس کے تحت پاکستان کی 313 مصنوعات کو یکم جنوری سے ڈیوٹی فری رسائی ہوگی، پاکستان کو آسیان ممالک کے برابرمراعات ملیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر