گیس صارفین کےریلیف کیلئے بڑا اقدام

وزیراعظم عمران خان کےنوٹس پرگیس صارفین کےریلیف کیلئے بڑا اقدام، اٖضافی بلوں کی مد میں صارفین سے وصول رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔
تفصیلات کے مطابق کم گیس پریشر والے علاقوں میں اضافی بل بھیجنے کی رپورٹ وزیراعظم کو پیشکی گئی۔ صارفین کو دستیاب گیس پریشر اور موصول ہونے والے بلوں کا جائزہ لیا گیا۔
مختلف جگہوں پرترسیلی گیس پریشر بلنگ پریشر سےکم نکلے جس پر وزیراعظم نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کے نوٹس پر سوئی نادرن گیس بورڈ آف ڈائریکٹر کی انتظامیہ نے حرکت میں آئی۔
کمپنی صارفین سے وصول کئے گئے 513 ملین روپے کی رقم واپس کرے گی۔ سوئی ناردرن نے فروری، مارچ 2019کیلئے50ملین روپے صارفین کوواپس کردیئے ہیں جب کہ مزید 463 ملین روپے کی رقم کی واپسی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے سسٹم میں بہتری آنا شروع
وزیراعظم کے نوٹس پر کمپنی نےحقیقی گیس پریشرکےمطابق بلنگ درست کرلی ہے۔ وزیراعظم نے آئندہ گیس بل حقیقی گیس پریشرکی بنیاد پرجاری کرنے اور مختلف علاقوں میں سپلائی اور ڈیمانڈ کی صورتحال پر بھی مسلسل نظر رکھنے کی ہدایت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News