
ہندوستانی حکومت کی جانب سے پام آئل کے درآمدات پر لگائے گئے پابندی کے بعد ملائیشیا کی پاکستان کے ساتھ پام آئل کی تجارت میں توسیع متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملیشیا کی پرائمری انڈسٹریز کی وزیر ٹریسا کوک نے اتوار کے روز اپنے بیان میں کہا ، “مقامی پام آئل او ددیگر مصنوعات کے سب سے باقاعدہ اور قابل اعتماد خریداروں میں سے ایک پاکستان ہے۔
ٹریسا نے سرکاری دورے پر پاکستان کے مشیر برائے تجارت ، ٹیکسٹائل ، صنعت و پیداوار و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد سے ملاقات بھی کی۔ دونوں ممالک کے رہنماوں نے مارکیٹ میں ملائیشین پام آئل شیئر کو مزید وسعت دینے کے لیئے مثبت راستوں پر تبادلہ خیال کیا ۔
خیال رہے کہ 2018 میں، پاکستان نے ملائشیا سے 1.16 ملین میٹرک ٹن پام آئل درآمد کیا تھا، جس کی مالیت RM2.97 بلین (730 ملین ڈالر) ہے۔انڈیا کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے غیر ملکی تجارت (ڈی جی ایف ٹی) نے گذشتہ ہفتے پام آئل کی مائع شکل ، پام آئل اور پام آئلین کی درآمد پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔
درآمد کنندگان کو اب لائسنس کے لئے درخواست دینے کی ضرورت ہوگی۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق اگرچہ یہ اعلان “ملک سے متعلق نہیں، بلکہ مصنوع سے متعلق ہے ،” جبکہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے پام آئل ریفائنرز اور تاجروں کو ملائیشین پام آئل چھوڑنے کی درخواست “غیر رسمی” کی تھی۔
واضح رہے کہ ہندوستان دنیا میں پام آئل کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے جس نے 2018 میں انڈونیشیا سے 3.8 بلین ڈالر مالیت کا تیل ، اور ملائیشیا سے 1.3 بلین ڈالر درآمد کیا ۔یہ دو جنوب مشرقی ایشین ممالک پام آئل انڈسٹری میں دنیا کے اہم پروڈیوسر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News